ریاض : سلطنت سعودی عرب نے نمازِ اوقات کے دوران دکانات اور تجارتی ادارہ جات کو کھلے رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ فیڈریشن آف سعودی چیمبرس کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق تجارتی اور معاشی سرگرمیاں تمام کاروباری اوقات کے دوران جاری رکھی جاسکتی ہیں، جن میں نماز کے اوقات شامل ہیں۔ کئی دہوں سے یہ معمول تھا کہ تمام دکانات اور معاشی ادارے اوقات نماز کے دوران بند کردیئے جاتے تھے۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جہاں اس طرح کا معمول رہا ۔ سعودی گزٹ نے بتایا کہ خریداروں اور دیگر کسٹمرس کو بہتر سرویس کی فراہمی کیلئے چھوٹ دی جارہی ہے۔
