ریاض: جاریہ سال حج کی سعادت سے مشرف ہونے والوں میں معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، کرکٹر اظہرالدین کے فرزند اسد الدین اور اْن کی اہلیہ انم مرزا شامل ہیں۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء واقع نئی دہلی کے خانودے سے تعلق رکھنے والی شخصیت اور ریاض کے کمیونٹی لیڈر آفتاب نظامی کی نمائندگی پر اور انڈین ایمبیسڈر ڈاکٹر سہیل اعجاز نے قونصلیٹ جنرل جدہ کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ خاص مہمانوں کو امیگریشن سے ریسیو کریںاور ان کا خاص خیال رکھیں۔ انڈین ایمبیسڈر ڈاکٹرسہیل اعجاز خان نے ثانیہ مرزا کو ریاض آنے کی دعوت دی۔ جدہ ایئرپورٹ پر قونصلیٹ کے عملے کے علاوہ انڈین کمیونٹی کے کئی ممبرس بشمول قدرت نواز بیگ،قمر سادہ،اسلم افغانی نے ان کاخیرمقدم کیا۔ حج مکمل ہونے کے بعد مذکورہ افراد مدینہ منورہ پہنچے جہاں آفتاب نظامی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔