سعودی عرب میں بارش

   

ریاض/24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق 6 علاقوں جازان، عسیر، الباحہ مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں گردو غبار کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں، مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں رات کے اوقات اور صبح کے وقت تیز بارش ہو سکتی ہے۔