سعودی عرب میں ’بہرے ‘افراد کی سہولت کیلئے نئی ایپ متعارف

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے مقامی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو آن لائن سہولیات کی فراہمی کی سروسز بڑھاتے ہوئے نئی ایپ سروسز کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی ’ابشر افراد‘ ایپ کے پلیٹ فارم میں ’سول اسٹیس کی 5‘ نئی سروسز شامل ہیں۔ ان نئی سروسز میں ازدواجی حیثیت، بچوں اور ان کی ماں کے درمیان تعلق کے بارے میں ریکارڈ، تعلیمی قابلیت میں ترمیم کی درخواست دینے ، انگریزی میں نام کی درستگی اور ازدواجی حیثیت کی اصلاح جیسی سروس شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی متعاف کرائی گئی ‘ابشر’سروس میں ’’آشر‘‘ سرویس کا اپ گریڈ ورژن بھی شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بہرے اور سماعت کے مسائل سے دوچار افراد کو ’’کیو آر کوڈ‘‘ کے ذریعے اشاروں کی زبان میں بات چیت کر کے اپنے سول اسٹیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔مزید برآں وزارت داخلہ نے بیرون ملک سعودی عرب کے نمائندہ مراکز میں پیدائش اور اموات کے واقعات کے اندراج کے لیے ایپ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے مابین الیکٹرانک ربط کے ذریعہ شہریوں کو رابطے کی سہولت میسر ہوگی اور وہ بیرون ملک ہونے والی پیدائش اور اموات کے واقعات کا اندراج کرا سکیں گے۔