ریاض : سعودی عرب میں تقریباً تین برسوں سے اجتماعی شادی کا رواج وبائی حالات کے باعث بند تھا اس حوالے سے الاحسا ریجن میں ’نئے عزم کے ساتھ واپسی‘ کے سلوگن کے تحت اجتماعی شادی پروگرام کو بحال کر دیا گیا ہے۔میڈیاکے مطابق اجتماعی شادی پروگرام گزشتہ برسوں کے دوران مملکت میں کافی مشہورہوئے۔ الاحسا کے قریے الرومیلہ میں اجتماعی شادی پروگرام کے سربراہ احمد الحسن نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز1415 سال ہجری یعنی 27 برس قبل ہوا تھا۔اسی پروگرام کے ایک رکن عیسٰی عبدالکریم کا کہنا ہیکہ پروگرام کا اہم مقصد یہ ہیکہ معاشرے کے تمام طبقوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اورشادی کے حوالہ نوجوانوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔عبدالکریم کا کہنا ہیکہ ہمارے یہاں شادی بیاہ میں قریہ کے علاوہ پڑوس کی بستیوں کے افراد بھی شرکت کرتے ہیں او سب مل کر شادی کے اخراجات ادا کرتے ہیں اس میں سرمایہ کارکمپنیاں اور سپورٹس کلب بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ سرکاری ادارہ خصوصاً کمشنری اور پولیس اہلکاربھی تعاون کرتے ہیں۔