ریاض : سعوی عرب کی فضائی منظر کو فلمبند کرنے کی ذمہ دار ایک رپورٹنگ ٹیم نے حجاج کرام کی مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ روانگی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی ہے۔ ایس پی اے کی اس ٹیم کے ذمہ حجاج کے قافلے کی روانگی کے مناظر کو فضا سے کور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ حجاج کے اس قافلے میں 45000 سے زائد حجاج شامل تھے جس کے تک پہنچنے کے روح پرور مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔ یہ حجاج کا آخری قافلہ تھا جو روضہ رسول کی زیارت کے بعد خانہ خدا کے لیے 4 جولائی کو روانہ ہوا۔اس مقصد کے لیے ایس پی اے کی فضائی رپورٹنگ ٹیم نے سٹٹ آف دی آرٹ کیمروں کی مدد سے 500 فٹ کی بلندی سے فلمبندی کی استعمال کیے۔