سعودی عرب میں خاتون فوجیوں کا پہلا دستہ تیار

,

   

ریاض : مملکت سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اصلاحات اور پہل کا ایک اور تاریخی لمحہ وہ رہا جب خاتون سپاہیوں کا پہلا دستہ تیار ہوگیا۔ مسلح افواج وومنس کیڈر ٹریننگ سنٹر سے خاتون سپاہیوں کا یہ دستہ تیار ہوا ہے۔ چیف آف جنرل اسٹاف فیاض الرویلی نے 14 ہفتوں کی بنیادی انفرادی ٹریننگ کی تکمیل کے بعد گریجویشن تقریب کی سلامی لی۔ اس ٹریننگ کا 30 مئی کو آغاز ہوا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عادل ال بلاوی سربراہ مسلح افواج تعلیم و تربیت اتھاریٹی نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد مسلح افواج اور محکمہ دفاع کی خاتون اراکین کو انتہائی مؤثر پیشہ ورانہ تربیتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووکیشنل تعلیم میں بھی خاتون عملے کو تربیت دی جارہی ہے۔ اس مرکز کا انتہائی اہم مشن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی معیارات اور رجحانات کے مطابق خاتون کیڈر کو تیار کرسکیں۔ ایسا کرنے سے مستقبل میں ملک کے مقاصد کی تکمیل میں مدد مل سکتی ہے۔