سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے والا یمنی گرفتار

   

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن کی پولیس نیایک یمنی باشندے عمر عبدالنور عبدالوہاب کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو کیپٹل پولیس نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔ سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ہراسانی کے واقعات میں ملوث ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سعودی عرب میں ہراسانی کے جرم کی سزا کم سے کم دو سال سے 5 سال قید اور 30 ہزار ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔