ریاض ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کیفے شاپ میں بیٹھ کر خواتین حقہ نوشی کی آزادی کا لطف لے رہی ہیں ۔ ریما نے حقہ کا ایک کش لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دھویں کے گولے فضاء میں چھوڑتے ہوئے لطف محسوس کررہی ہیں ۔ برسرعام حقہ نوشی سے سعودی عرب میں خواتین کی آزادی کا ثبوت مل رہا ہے ۔ ایک خانگی کمپنی میں کام کرنے والی 27 سالہ ریما نے کہا کہ بیسویں صدی کے اوائیل میں مغرب پرست خواتین کو جو سہولتیں حاصل تھیں اب وہ سعودی عرب میں بھی حاصل ہورہی ہیں ۔