سعودی عرب میں دنیا کا مہنگا ترین انجکشن مفت لگا یا گیا

   

ریاض: سعودی شہری مساعد الشہرانی نے کہا ہے کہ کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل نے اپنے یہاں زیر علاج میری بیٹی کو 80 لاکھ ریال کا ایک انجکشن مفت فراہم کیا ہے ۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی عضلات کے موروثی مرض میں مبتلا ہے ، اسے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن تجویز کیا گیاجس کا نام زولگنسما ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الشہرانی کا اس حوالے سے ٹوئیٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔