انڈیا، پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا ، اتوار کو پہلا روزہ
ریاض / نئی دہلی : سعودی عرب میں جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ ہفتہ یکم مارچ کو ہوگا ۔ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آیا ہے ۔ نیز سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے ۔سعودی عرب کے علاوہ کئی خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا آغاز ہفتہ کو ہورہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ چنانچہ ان ملکوں کے علاوہ بعض دیگر خطوں میں بھی مقدس ماہ رمضان کا آغاز اتوار /2 مارچ کو ہوگا ۔ ہندوستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، امارت شرعیہ ، شاہی جامع مسجد دہلی ، شاہی مسجد فتح پوری ، دارالعلوم دیوبند اور دیگر کمیٹیوں نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ رمضان1446 ھ کا پہلا روزہ اتوار کو ہوگا ۔