سعودی عرب میں رمضان کے اوقات کار اورعید الفطرکی تعطیلات کا اعلان

   

ریاض: سعودی عرب میں سعودی سینٹرل بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے ایام میں اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔رمضان المبارک میں مملکت کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح دس بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سنٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور 4 شوال بمطابق چہارشنبہ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10جون 2025تک جاری رہیں گی۔ سنٹرل بینک کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مخصوص برانچیں دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو مشکلات پیش نہ آئیں۔اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی سخت تاکید کی ہے۔