ریاض۔ 11 اکتوبر (یو این آئی) سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز شاندار ہوگیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کا آغاز ارینا کنگڈم سے کیا گیا، افتتاحی تقریب میں 25 سے زائد فلوٹس و ہزاروں فنکارشریک ہوئے ۔ رپورٹس کے مطابق تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور بھرپور تعاون سے مملکت میں تفریحی صنعت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ۔ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے ۔ افتتاحی پریڈ میں خواتین، نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے بھرپور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ میں ریاض سیزن کے مختلف ایونٹس اور مقامات کی نمائندگی کرنے والے فلوٹس بھی شامل تھے ۔
سعودی عرب اور روس کے درمیان فضائی روابط کا نیا دور
ریاض۔ 11اکتوبر (یو این آئی) سعودی عرب اور روس کے درمیان فضائی روابط کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، ریاض سے روس کیلئے پہلی براہِ راست پرواز ماسکو پہنچ گئی۔ غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق ریاض سے تاریخی پرواز میں شریک مسافروں کا روس پہنچنے پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، مشہور چاکلیٹ الیونکا پیش کی گئی۔ چاکلیٹ الیونکا روسی ثقافت کی علامت سمجھی جاتی ہے ، طیارے میں تمام نشستوں پر سعودی عرب اور روس کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے تھے ۔