ریاض : مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے سب سے بڑے ڈرائیونگ سکول کے قیام کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جو جلد ہی مملکت میں اپنے دروازے کھول دے گا۔مکہ مکرمہ میں ایڈوائزرز میں ڈرائیونگ سکولوں کے نگران انجینئر رامی یغمور نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں سب سے بڑے ڈرائیونگ سکول کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح ہو گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مکہ المکرمہ میں 200,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے جسے 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسکول مملکت کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ اسکولوں کی سطح پراپنی نوعیت کا پہلا اسکول ہے۔