سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

   

ریاض:عالمی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں کافی تیزی رہی – 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.38 ریال رہی۔مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے- 21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 190.21 ریال رہی- 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 163.03 ریال رہی۔مملکت میں 24 قیراط ایک کلو گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار 380 ریال رہی جو ڈالرز میں 57 ہزار 967 ہے- اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6761.25 ریال ہوچکی ہے-