حیدرآباد: سعودی عرب میں ملازم تلنگانہ کے شخص کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد اس کے خاندان نے نعش کی آبائی مقام واپسی کے لئے وزیر خارجہ سے نمائندگی کی ہے۔ پراکٹر آف ایمیگرینٹس۔پی اوای حیدرآباد کے توسط سے مرکزی وزیر خارجہ سے کی گئی اس نمائندگی میں ضلع نظام آباد کے اندل وائی منڈل کے سرناپلی گاؤں کے ساکن نرساریڈی کی بیوی نے بتایا کہ اُس کا شوہر 7 سال سے وہاں سینی ٹیشن ورکر کے طور پر ملازمت کرتا تھا۔