ریاض : سعودی عرب میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قاتل کو دی گئی سزائے موت پر عمل کرکے سر قلم کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مشرقی گورنری میں سارجنٹ سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مجرم کی سزا پرعمل کیا۔سکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت گولی چلائی جب انہوں نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے ایک کم عمرلڑکی کو اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف قانونی کارروائی کی۔ عدالت نے اسے فساد فی الارض کا مرتکب قرار دے کراسے سزائے موت سنائی تھی جس پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی عرب میں قاتل کا قصاصاً سر قلم کردیا جاتا ہے ۔