سعودی عرب میں سیلاب سے شہری کی موت، نعش نکال لی گئی

   

ریاض : سعودی عرب کی ینبع گورنری کینواحی علاقے رخو میں چہارشنبہ کی شام شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں ایک شہری کے ڈوب کرجاں بحق ہونے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرسیلاب کے پوسٹ کیے گئے مناظر کے ساتھ ساتھ صارفین کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے شہری نے اسی شام اپنے پڑوسیوں کو افطاری کی دعوت بھی دے رکھی تھی۔ مگر وہ خود حادثے میں موت کا شکار ہوگیا۔سوشل میڈیا کارکنوں نے ینبع گورنری میں سیلابی پانی میں ڈوب پرجاں بحق شہری کی تصاویر جاری کی ہیں۔ شہری کی نعش شہری دفاع کے عملے اور مقامی رضا کاروں کی کوششوں سے نکال لی گئی ہے۔چہارشنبہ کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث ینبع کے علاقے میں وادیاں ارو گھاٹیاں پانی سے بھر گئیں ۔