جدہ: سعودی عرب کی وزارت نے مملکت میں شادی کی کم سے کم عمر 18سال مقرر کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزارت انصاف کی جانب سے ملک بھر کی فیملی عدالتوں اور عاقدین کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیاہ متعلق آئین کے آرٹیکل 16/3پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
بیان میں مزید کہاگیا کہ شادی کم سے کم عمر مقرر کرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے۔ حکام نے ہدایت دی کہ نکاح سے قبل اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ عاقدین میں سے کسی کی عمر 18سال سے کم نہ ہوں ورنہ ان کیا نکاح کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔