سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن ، موسم سرما کے 89 ایام

   

ریاض: سعودی عرب میں موسمیات اور آب وہوا کے ماہراور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا کے استاد موسمیات کمیٹی کے بانی ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سورج کی ظاہری حرکت کے اعتبار سے کل سوموار سے مملکت میں موسم سرما کا آغاز ہوا ہے۔ موسم سرما کا آغاز رات ایک بج کر دو منٹ پر شروع ہوا۔ انہوںینے بتایا کہ سوموار کا دن مملکت میں سب سے مختصر اور رات سب سے طویل رہی۔اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ ایک بیان میں پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا کہ سردیوں کا دورانیہ 89 دن پر محیط ہوگا۔