ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے عربی تیندوے سے متعلق جینیاتی معلومات کے پہلے مجموعے کی کامیاب تخلیق کا اعلان کیا ہے۔اس کا مقصد سعودی ویڑن 2030 پروگرام کی روشنی میں عربی تیندوے کے تحفظ اور افزائش کیلئے جامع اور فعال حکمت عملیوں کی تیاری ہے۔ اس کے ساتھ سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 10 فروری کو عربی تیندوے کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ عربی تیندوے کو خطے میں بطور حیاتیاتی تنوع کی علامت برقرار رکھنے کے سلسلے میں اہم اقدام شمار کیا جاتا ہے۔