5 پاکستانی جاں بحق،متعدد زخمی
جدہ : سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی۔ بس میں سوار پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد عمرہ زائرین زخمی بھی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔