سعودی عرب میں غیرمعمولی لگژری کروز سرویس

   

ریاض: سعودی عرب میں موسم سرما کے موقع پر شہریوں کو دنیا کے سب سے بہترین اور لگڑری بحری جہاز کی سیر کرائی جائے گی، اس سلسلے میں سعودی کمپنی نے معاہدہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے سعودی کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں کے موسم سرما کے دوران بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں کروز سروس مہیا کی جائے گی۔سعودی کمپنی کروز نے‘‘ایم ایس سی’’کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ سعودی کروز کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم ایس سی میجنی ویکا 13 نومبر 2021 کو جدہ سے سات روزہ کروز سروس کا آغاز کرے گی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ سروس میں جدہ سے مختلف سمندری ٹورز ہوں گے، اس دوران کروز کے مسافروں کو بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر واقع سیاحتی مراکز اور بندرگاہوں کی سیر کرائی جائے گی۔ بعد ازاں کروز کے مسافروں کو العلا لے جایا جائے گا وہاں الوجہ بندرگاہ میں بھی قیام ہو گا۔ علاوہ ازیں پانچ دسمبر سے جدہ میں فارمولا ون سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ یہ جدہ میں فارمولا ون کی پہلی ریس ہوگی۔