سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے رہائشی مراکز میں فیلڈ ٹسٹنگ مہم

,

   

بیرونی ورکرس کی زبانوں میں ضروری ہدایات کی اجرائی
ریاض ۔2مئی(سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں جازان محکمہ صحت کی جانب سے غیر ملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش پر فیلڈ ٹیسٹنگ مہم تیز کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق فیلڈ میڈیکل ٹیموں نے جازان کی صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز پہنچ کر ایسے تمام کارکنان کے نمونے حاصل کیے جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا۔گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر اور نائب گورنر کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی تاکید کر رہے ہیں۔ صامطہ کے کمشنر احمد بن عبداللہ الزعلی فیلڈ ٹیسٹنگ مہم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں نہ صرف یہ کہ کورونا وائرس کی سکریننگ کررہی ہیں بلکہ غیرملکیوں کو ان کی اپنی زبانوں میں وائرس سے بچاؤ کے طور طریقے بتا رہی ہیں۔جنوبی سعوی عرب میں صحت مراکز کے ڈائریکٹر نشبان الحکمی نے بتایا کہ صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز جاکر ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے لیا گیا۔ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جا ئزہ لیا گیا۔الحکمی کے مطابق صامطہ کے بعد جازان کی دیگر کمشنریوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی۔ایسے تمام مقامات پر ایکٹیو ٹیسٹ لیا جائے گا جہاں کورونا ٹیسٹ کے زیادہ کیس پائے جانے کے امکانات ہیں۔