سعودی عرب میں غیر ملکی سفرا کا مشترکہ آپریشن مرکز کا دورہ

   

ریاض: سعودی عرب میں متعین غیر ملکی سفرا کے ایک وفد نے مشترکہ آپریشن روم 911 کا دورہ کیا ہے۔مشترکہ آپریشن مرکز 911 نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جانے والی سیکیورٹی سہولیات اور امدادی کاموں کے حوالے سے سفرا کو آگاہ کیا گیا ہے‘۔’سفرا کا استقبال مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر ولید بن سلیمان الطویان نے کیا جنہوں نے مرکز کے متعلق مکمل تفصیلات سے واقف کروایا۔واضح رہے کہ جس مرکز کا دورہ کیا گیا وہ ریاض ریجن کی 22 کمشنریوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔مرکز کے تحت پولیس، ٹریفک پولیس، روڈ سیکیورٹی فورس، شہری دفاع ، ہلال احمر اور متعدد سرکاری ادارے وابستہ ہیں۔