ریاض 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج چار یمنی شہریوں کو سزائے موت دیدی جن پر قتل کا الزام تھا ۔ کہا گیا ہے کہ ان چاروں نے ایک پاکستانی کو لوٹ کر اسے ہلاک کردیا تھا جو ایک کمپنی میں سکیوریٹی گارڈ تھا ۔ انہیں سزائے موت مکہ مکرمہ میں دی گئی ۔ جاریہ سال کے آغاز سے اب تک مملکت میں جملہ 20 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔