جدہ /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، معاملات آخری مراحل میں ہیں، امید ہے پاکستانی جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ ہفتے کوجدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سعودی عرب اور چین سے مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکال رہے ہیں، ہم پاکستان کو مستقل بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ پچھلے ادوار میں جو 10 سال کے دوران قرضہ لیا۔