ریاض : سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے بدعنوانی کے الزامات میں متعدد سیکورٹی افسروں ، سرکاری ملازمین اور تاکین وطن کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ۔ اب اتھاریٹی ان کے کیسوں کو عدالتو ں میں بھیجنے سے پہلے قانونی طریقہ کار کو مکمل کررہی ہے تاکہ ان کے خلاف مقدمات چلائے جاسکیں ۔ اتھاریٹی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں فوجداری عدالت کا ایک ملازم اور ایک وکیل بھی شامل ہے ۔