سعودی عرب میں مزید سینما گھر قائم کرنے کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

ریاض/3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں سینما گھروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اعلان اے ایم سی سینما گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق ریاض میں اے ایم سی سینما گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم ایرون نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سینما گھرکھولنے کے منصوبے کاآغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور تاریخی پیشرفت ہے ۔