ریاض : سعودی عرب میں مزید 4شعبوں کے دروازے غیر ملکی ملازمین پر بند کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ان شعبوں میں 100فیصد مقامی شہریوںکو بھرتی کیا جائے گا۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود امور کے ماہر ماجد قعیط نے بتایا سیکرٹری، ترجمان ، اسٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کے پیشوں میں اب کوئی غیر ملکی کام نہیں کر سکے گا۔