سعودی عرب میں مسجد بنانے پر قاتل کی سزا معاف

   

ریاض : سعودی عرب کی طائف گورنری کی فوج داری عدالت نے ایک قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کے لواحقین کی طرف سے قاتل کو معاف کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ سعودی عرب کے مقامی اخبارات کے مطابق اس کیس میں مقتول کے لواحقین نے قاتل کو اس شرط پر معاف کردیا کہ وہ ڈیڑھ سال کے دوران طائف میں مقتول کے نام سے ایک مسجد تعمیر کرکے اور اسے مکمل کرنے کے بعد وزارت مذہبی امور کے حوالے کردے گا۔اخبار’عکاظ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو طائف کی ایک فوجی عدالت نے مقتول کے لواحقین کی طرف سے قاتل کو کسی زر تلافی یا دیت کے بغیر صرف اس شرط پراسے معاف کیا کہ وہ طائف میں ایک جامع مسجد تعمیر کی جائے گی۔فریقین کے درمیان معاہدہ عدالت کی نگرانی میں طے پایا جس پرقاتل کی طرف سے مقتول کے لواحقین اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔قاتل کی جلد رہائی کے لیے مقتول کے والد خود عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقعے پربن حامد العریفی الحارثی نے مقتول کے والد محمد بن طلیحان الحارثی اور مقتول کی ماں زینب بنت جاراللہ الحارثی کا شکریہ ادا کیا۔