سعودی عرب میں مقیم ایرانی کو وطن جانے پر پابندی

   

ریاض۔23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث اپنے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے لیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔