سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی رہنمائی و مدد

   

24 گھنٹے ہیلپ لائن، سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن سفارت خانہ ہند ریاض کا بیان
ریاض19 اپریل (کے این واصف) سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن سفارت خانہ ہند ریاض عاصم انور نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں سفارت خانہ کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کی رہنمائی اور انھیں درکار مدد کے لئے سفارت خانہ کی جانب سے کئے گئے اقدام کی تفصیل پیش کی جس کے مطابق سفارت خانہ میں ایک 7×24 کی بنیاد پر ہلیپ لائن قائم کی گئی ہے۔ کوئی ہندوستانی شہری 00966-54610992 جو مملکت میں مقیم ہے کسی بھی قسم کی مدد یا استفسار کے لئے بذریعہ فون یا WhatsApp رابطہ کرسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے مختلف زبانوں میں اپنا ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں ساری تفصیلات موجود ہیں جسے یو ٹیوب اور ایمبیسی کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرس کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں رہتی ہے۔ کمیونٹی لیڈرس اور سماجی کارکنوں کے مطابق ہندوستانی سفارت خانہ ہند ریاض کی خدمات قابل ستائش ہیں۔