ریاض:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی۔ وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔