ریاض : 10 ڈسمبر ( ایجنسیز ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ اور اس کے اطراف میںمنگل کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی ریکارڈ بارش نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کردیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں 35ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانچ جمع ہوگیا اور گاڑیا ڈوب کر خراب ہوئیں ۔ شہر کے کئی حصوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔