ریاض، 21 اگست (یو این آئی) سعودی عرب نے بغیر اجازت موسم کی پیش قیاسی کرنے والوں پر 150,000 ریال تک جرمانے عائد کر دیئے۔ سعودی عرب کے نیشنل سنٹر فار میٹیورولوجی نے متعدد افراد پر بغیر اجازت موسمی معلومات پھیلانے پر ڈیڑھ لاکھ ریال سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ بغیر اجازت موسم کی پیشگوئی مرکز کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ، حسین القحطانی نے وضاحت کی کہ جرمانوں کے اقدامات محکمہ موسمیات کے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کا حصہ ہیں۔
جج کو اغوا کرکے قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت
ریاض : 21 اگست ( ایجنسیز ) سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ قطیف کمشنری کی عدالت میں اوقاف کے جج کو اغوا کرکے قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت سنائی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ ’سعودی شہری جلال بن حسن بن عبد الکریم لباد نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، تخریب کاری کا ارتکاب کیا اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے‘۔’مذکورہ شخص نے دیگر مطلوب افراد کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور بمباری کی کوشش کی ہے ‘ ۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ مذکورہ شخص کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔