ریاض: سعودی عرب میں وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے مملکت میں ٹیکسیوں کے حوالے سے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔ اس ضابطے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکسی میں کھانا پینا اور سیگریٹ نوشی ممنوع ہے اور اس کی خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹیکسیوں کے حوالے وضع کردہ طریقہ کار میں مسافروں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ میٹر ریڈنگ یا اسٹیئرنگ سسٹم کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو اجرت پر حاصل کریں۔سفر کے دوران مسافر کو اپنی شناخت دکھانا ہوگی اور مجاز ٹریفک افسر یا نگرانی پر مامور اہلکار کو اپنا سروس کارڈ یا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ٹیکسیوں میں کھانا پینا اور سیگرٹ نوشی کی اجازت نہیں۔کوئی مسافر املاک کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور دوسرے مسافروں کو پریشان نہیں کرے گا۔ منزل پرپہنچنے کے بعد مسافر بلا وجہ ٹیکسی کے ڈرائیور سے رابطہ نہیں کرے گا،البتہ اگر اس کی کوئی چیز گاڑی میں رہ گئی ہوتو اس کے لیے رابطہ کرسکتا ہے۔آرٹیکل 54 میں کہا گیا ہے کہ اضافی سامان یا ایسا بڑا سامان جو گاڑی کے ٹرنک میں نہیں سما سکتا لانا منع ہے۔ بورڈ پر کسی بھی ممنوعہ اشیاء کو لے جانے کی بھی ممانعت ہے۔آرٹیکل پچپن میں استعمال کی پابندیاں شامل ہیں۔ مسافر کو سروس سے مستفید ہونے کی عمر کے حوالے سے اتھاریٹی کی طرف سے مقرر کردہ کسی بھی پابندی کی تعمیل کرنی چاہیے۔