سعودی عرب میں پھنسی حاملہ ہیلتھ ورکر سپریم کورٹ سے رجوع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پھنسیں 18ہیلتھ ورکر س نے ملک واپس آنے کا انتظام کرنے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے ۔ان18 کارکنان(نرس وڈاکٹر)کی طرف سے ایڈوکیٹ جوس ابراہم نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرکے ان حاملہ صحت کارکنان کو بحفاظت ملک واپس لانے کے تعلق سے مرکزی حکومت اور دیگر متعلقہ افراد کو مناسب ہدایات دینے کی درخواست کی ہے ۔درخوست دہندگان نے شہری ہوا بازی کی وزارت ،وزرات خارجہ اور داخلہ کے ذریعہ مرکزی وکیرالہ حکومت کومدعا علیہ بنایا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیشتر درخواست گذار حمل کے ایڈوانس اسٹیج میں ہیں۔ درخواستمیں کہا گیا ہے کہ یہ سبھی ہندوستان واپس آنا چاہتی ہیں۔یہ نرس اور ڈاکٹر سعودی عرب کے مختلف صوبوں میں کام کررہی ہیں اورمشکل دور سے گذررہی ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ان میں کچھ کارکنان کا معاہدہ اسپتالوں سے ختم ہوگیا ہے تو کچھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔