ریاض:سعودی عرب میں فلکی حساب سے پہلا روزہ کس دن ہوگا، اس حوالے سے سعودی ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان سامنے آیا ہے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتے کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے بتایا کہ فلکی حساب سے پتہ چلا ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں اس حساب سے عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔