سعودی عرب میں پہلی مرتبہ چینی زبان کا کورس متعارف

   

ریاض۔سعودی عرب میں پہلی سرکاری گرلز یونیورسٹی امیرہ نورۃ میں چینی زبان کا کورس کروایا جائے گا- بیجنگ لینگویجز یونیورسٹی اور شہزادی نورۃ یونیورسٹی نے اس حوالے سے معاہدہ کیاہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ ریاض میں چینی لینگویجز فار بزنس ڈپلومہ پروگرام کرایا جائے گا۔ اس طرح امیرہ نورۃ یونیورسٹی اپنے نصاب میں چینی زبان کی تعلیم کا مضمون شامل کرنے والی پہلی سعودی یونیورسٹی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے امیرہ نوۃ یونیورسٹی کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر ایناس العیسی اور بیجنگ یونیورسٹی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر لی لیو نے آن لائن پروگرام تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔