ریاض : سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے ملکت کے مختلف خطوں میں منشیات کی تشہیر کرنے میں ملوث پانچ سماج دشمن عناصر کو حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں چار پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن، نشہ آور منشیات “شبو” کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ادھ جازان کے علاقہ العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشت نے 111 کلو گرام منشیات کے پلانٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی پٹرولنگ نے مکہ مکرمہ میں ایک شہری کو 3.4 کلو گرام نشہ آور چرس اور شبو کی تشہیر پر پکڑ لیا۔