سعودی عرب میں ڈرائیونگ پر پابندی کیخلاف انوکھا احتجاج

   

ریاض:سعودی عرب کا میڈیا منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس قدامت پسند عرب مملکت میں لائف اسٹائل سے متعلق دو جدید طرز کے فیشن جریدے نہ صرف غیر معمولی طور پر مقبول ہوئے بلکہ اس سال مارچ کے مہینے سے ان کا اجرا شروع ہوا اور انہیں معاشرے کے نو جوان طبقے کے علاوہ سعودی خواتین کے لیے ترقی اور آزادی کی خواہش کا ایک اہم منبع سمجھا جا رہا ہے۔ان میں سے مردوں کے لیے’اسکوائیر‘ نامی میگزین اور خواتین کے لیے ’ہارپرز بازار‘ میگزین نے میڈیا میں بڑی دھوم مچائی ہے۔ خواتین کا میگزین ’ہارپرز بازار‘ سہ ماہی ہے یعنی سال 2021میں اس کے چار ایڈیشن شائع ہوں گے ،جبکہ مردوں کا میگزین ’اسکوائیر‘ سال میں دو بار شائع ہو گا یعنی یہ ششماہی ہے۔ رواں سال ’ہارپرز بازار‘ کی ایک لاکھ کاپیاں شائع کی جائیں گی۔یہ دونوں میگزین انگریزی اور عربی زبانوں میں ہوں گے۔ گلیمر سے بھرپور لائف اسٹائل کی عکاسی کرنے والے یہ دونوں میگزین دراصل سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا عملی اظہار ہے۔ ان کے ایما پر اور مالی اعانت سے ان کی اشاعت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ شہزادہ سلمان سعودی عرب کو معاشرتی اور ثقافتی اعتبار سے جدید بنانے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔