سعودی عرب میں کوروناوائرس کا ذمہ دار ایران

,

   

ریاض: سعودی عرب کے سرکاری ذمہ دار نے جاری کردہ بیان میں ایران کے اس رویہ کی مذمت کی ہے جس کے تحت وہ سعودی شہریوں کو پاسپورٹس پر مہر کے بغیر انہیں ایران میں داخل ہونے کی اجازت دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ تاحال مملکت میں کورونا وائرس کے پانچ کیسس سامنے آئے ہیں۔یہ تمام سعودی عرب کو ایران اور کویت سے پہنچے تھے۔

مملکت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس پر مہر لگائے بغیر سعودی شہریوں کو اپنی سرزمین پر داخل کرنا ایران کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ حکام نے سعودی شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔ سعودی عرب نے ایران سے درخواست کی کہ ان تمام افراد کو تفصیل روانہ کریں جنہوں نے یکم فروری کے بعد سے ایران کا سعودی سے ایران کا سفر کیا تھا۔