سعودی عرب میں کورونا معاملات میں مسلسل کمی

   

ریاض۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1258 نئے معمالات کی تصدیق کی ہے اور اب کل تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 280093 ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت نے دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کے89 نئے معاملات کی تصدیق کی ہے۔ الہفوف میں75 اور الدمام میں 65 معاملات کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے دوسرے معاملات سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ماضی میں کووِڈ19 میں مبتلا ہونے والے مزید 39 مریض وفات ہوگئے ہیں اور اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 2949 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء کووِڈ19 کا شکار مزید 1972 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس کے 242053 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔