سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزاء ختم کرنے کا خیرمقدم

   

ریاض ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کوڑے مارنے کی سزاء ختم کرنے کے اعلان کا مختلف گوشوں سے خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ایجنڈہ کی سمت اس کو ایک اصلاحی قدم بتایا جارہا ہے ۔ حال ہی میں سعودی عرب نے کئی اصلاحی اقدامات کئے گئے ۔ سعودی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عود العود نے یہ بات بتائی ۔ سعودی نیشنل سوسائیٹی فار ہیومن رائیٹس نے بھی اس کا خیرمقدم کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جنرل باڈی کی جانب سے عدالتوں میں تعزیراتی سزاوں میں کوڑوں کی سزا نہ دینے کے حکم دیا ہے ۔