سعودی عرب میں کھانے پینے کی قلت نہیں :عبدالرحمن

   

ریاض ۔ سعودی وزیر ماحولیات و پانی وزراعت عبدالرحمن الفضلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کورونا کی وبا کے چیلنج پر پورا اترا ہے۔ جامع حکمت عملی کی بدولت وبا کے دوران کھانے پینے کی اشیا کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرماحولیات و پانی و زراعت نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں گیہوں اور آٹے کے سب سے بڑے ذخیرے کا مالک ہے۔ مملکت کے پاس 3.3 ملین ٹن سے زیادہ کا آٹا اور گندم محفوظ ہے۔سعودی عرب خوراک کی حکمت عملی کی بدولت غذائی اشیا کی فراہمی کے سلسلے میں کامیاب رہا۔