سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 40 لاکھ درخت، کھجور کی پیداوار 1.4 ملین ٹن

   

Ferty9 Clinic

مکہ معظمہ ۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مجموعی طورپرکھجور کے 3 کروڑ 43 لاکھ ہیں جن سے گذشتہ برس ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن خالص اور میٹھی کھجور حاصل کی گئی۔ خالص اور اعلیٰ معیار کے کھجوروں کے درخت 7 اعشاریہ 74 ملین درخت پہلے نمبر پرہیں۔ دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجورں کے درخت ہیں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہے۔زرعی سروے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھل دار درختوں کی تعداد 25 اعشاریہ 92 ملین ہے جن میں سے پھل دار درختوں کی تعداد 18 اعشاریہ 39 ہے۔ ان میں زیتون کے پھل دار درخت سب سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 77.12 ملین ہے۔سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 2017 ء میں مملکت میں اناج کے ساتھ کل 2.78 ملین دونم رقبہ زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔