سعودی عرب میں گرفتاری مہم کے دوران چھ مجرم ہلاک

   

ریاض ،10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی مشرقی صوبے کے کاطف علاقے میں مفرور مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی گئی مہم میں چھ مجرموں کی موت ہوگئی ہے ۔سعودی عرب کے خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ سعودی عرب کے اسٹیٹ سیکورٹی پریزیڈنسي کے ترجمان نے کہا کہ پیر کو علاقے کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ کو ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار فرار مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے وہاں گئے تھے لیکن مہم کے دوران سات فرار مجرموں نے مزاحمتی کارروائی کی جس سے عام شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔مہم میں زخمی ہونے والے فرار مجرم کو ہاسپٹل میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔اس مہم میں پانچ پولیس اہلکار وں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ مطلوب مجرموں کے پاس سے مشین گن، تین بم اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔