ریاض : سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران مملکت میں طلاق کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اوسطا 168 طلاقیں ہوئی ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ شماریات نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت بھر میں ہر گھنٹے پر سات طلاقیں ہوئیں اور ہر 10 منٹ پر ایک طلاق کا تناسب ہے۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے2022کے آخری مہینوں کے دوران 70 ہزار 595 طلاق نامے جاری ہوئے۔ 2019 کے مقابلے میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مملکت میں طلاق کی شرح میں اضافے کا سب سے بڑا ذمہ دار سوشل میڈیا ہے۔ کئی نے ذہنی رہنمائی، سماجی تبدیلی، خاندانی امور اور قانون سے ناواقفیت کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔