سعودی عرب میں ہر ہفتہ 38 لاکھ ماسکس کی تیاری

   

ریاض۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیکٹریاں ہر ہفتے 38 لاکھ ماسک تیار کررہی ہیں۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 8 سعودی فیکٹریاں دن رات ماسک کی تیاری میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایف ڈی اے کے ترجمان تیسیر المفرج نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 60 سعودی کارخانے 35 ملین لٹر سے زیادہ سینیٹائزر ہر ہفتے تیار کررہے ہیں۔المفرج نے مزید کہا کہ تین سعودی فیکٹریاں ہر ہفتے 94500 حفاظتی لباس تیار کررہی ہیں۔ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے سعودی دواخانوں میں 4 کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی ہے۔